98

سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی (ٹی این اے)

(ٹی این اے) ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37 روپےتک گرگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں جب کہ صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد تک کم ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں