81

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا (ٹی این اے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں پہلے آئی ٹی سٹی کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف وہ شخص ہے جس نے جدید پاکستان کی بنیاد رکھی، اور نواز شریف ہی ملک میں 3 جی اور 4 جی انٹرنیٹ سروس لے کر آئے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے سے بچے اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ جو سرمایہ کاری کرنا چاہتےہیں ان کےلیے بہترین موقع ہے، ہم نے آئی ٹی سٹی کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں