کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد نے غیر ملکی طلبہ پر حملے کر دیے، جس کی زد میں آکر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اورغیرملکی طلبہ کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کی زد میں پاکستانی طلبہ بھی آگئے ہیں ۔
بشکیک میں مقامی افراد نے مقیم غیر ملکی طلبہ بشمول پاکستانیوں پرحملہ کر دیا، جن کا چند روز قبل مصری شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔
اطلاعات کے مطابق مشتعل کرغز طلبہ نے پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے کیے جبکہ متعدد طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
مشتعل ہونے والے کرغز طلبہ نے پاکستانی نوجوانوں کے ہاسٹلز پر حملے کرکے توڑ پھوڑ کی اور پاکستانی طالبات کو بھی ہراساں کیا جس پر پاکستانی طلبہ تشویش کا شکار ہیں۔
ایک پاکستانی طالبعلم نے بتایا ہے کہ ہاسٹل میں موجود لڑکوں اور لڑکیوں پر تشدد کیا گیا ہے جبکہ طلبہ نے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی ہے۔
بشکیک میں موجود میڈیکل کے ایک پاکستانی طالب علم کا کہنا ہے کہ جھگڑا کرغز طالب علموں کی جانب سے مصری طالبات کو ہراساں کرنے پر شروع ہوا تھا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79