پاکستان نے کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے طلباء کے ساتھ پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر اسلام آباد میں تعینات کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کے لیے دفتر خارجہ طلب کر لیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ اعزاز خان نے کرغز سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں کرغزستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کے خلاف واقعات کی رپورٹس پر حکومت پاکستان کی گہری تشویش سےآگاہ کیا ۔
ڈائریکٹر جنرل دفتر خارجہ نے کرغز سفارت خانے کے ناظم الامور کو کہا کہ کرغز حکومت کو پاکستانی طلباء کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہئیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کرغزستان میں فسادات کے باعث پاکستانیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرغز حکام نے گزشتہ رات بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی شہریوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کرانے اور قصورواروں کو سزا دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے نے ہنگامی ہیلپ لائنز کھول دی ہیں ۔ پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم اعلیٰ کرغز حکام کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہیں۔
کرغزستان کی وزارت صحت کے مطابق 4 پاکستانیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک پاکستانی شہری جبڑے کی چوٹ کے باعث زیر علاج ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79