لبرٹی پاور پلانٹ میرپور ماتھیلو میں سستی گیس بنانے کے لئے بائیو گیس پلانٹ لگانے کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔
لبرٹی پاور پلانٹ کی جانب سے 200 کیوبک میٹر بائیو گیس کا پلانٹ لگایا جارہا ہے، یہ بائیو گیس پہلے پلانٹ کے ملازمین اور میس کو فراہم کی جائے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بائیو گیس علاقے کے گاؤں تک پہنچائی جائے گی، چھ ماہ میں بائیو گیس کا یہ پلانٹ مکمل ہوجائے گا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ بائیو گیس پلانٹ کا مقصد علاقے میں سستی اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک گیس کی فراہمی ہے، بائیو گیس کے ذریعے لوگوں کو مہنگے ایل پی جی سیلنڈر سے نجات دلانا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق بائیو گیس پلانٹ سے قدرتی کھاد بھی تیار ہوگی، اس پلانٹ سے ہمیں انتہائی سستی گیس مل سکے گی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79