وزیر اعظم شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو طلباء کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں ہاسٹلز کا دورہ کرکے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہدایت کی۔
پاکستانی سفیر نے وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا۔ پاکستانی سفارت خانہ زخمی طلباء کی معاونت کررہا ہے۔
وزیر اعظم نے سفیر کو طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے، بروقت معلومات ، زخمی طلباء کو ہرقسم کی طبی سہولیات فراہم کرنے اوروطن واپس آنے کے خواش مند زخمی طلباء کی فوری واپسی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79