111

لاہور پریس کلب میں رنگا رنگ ساون میلے کا انعقاد

لاہور پریس کلب نے موسم کی مناسبت سے معزز ممبران کیلئے 7 اگست بروز ہفتہ 5:00 بجے شام لاہور پریس کلب میں ” ساون میلا” کا انعقاد کیا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف مہمان خصوصی ہو ں گی ۔ ساون میلے میں معروف شعراءواجد میر، بابا نجمی، ویر سپاہی، شاہدہ دلاور، ارشد منظور، مرلی چوہان اور نرگس رحمت اپنا کلام پیش کریں گے جبکہ معروف گلوکار ثروت علی خان، سجاد بری، زاہد اقبال، اعجاز ساگر، گلاب ، کوریاگرافر سجاد اینڈ گروپ، گٹارسٹ طلحہ لیاقت اور سائیں صابر اینڈ جاوید (جگ درشن گروپ) اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں