138

پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

پنجاب یونیورسٹی نے انوار الحق ولد عبد العزیز کوانٹرنیشنل ریلیشنز کے مضمون میں ان کے’پاکستان کی ترکی کے حوالے سے خارجہ پالیسی کے بدلتے محرکات :1999-2019‘ کے موضوع پر،عقیلہ مبین اختر دختر ایم اے ستار اختر کو انوئرمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’سٹیلائیٹ ریموٹ سینسنگ/جیوگرافک انفارمیشن سسٹم اور ملٹی سورس ڈیٹا کے ذریعے پاکستان کے منتخب جنگلات میں بائیوماس اور کاربن اسٹاک کا تخمینہ‘ کے موضوع پر،ثناء اسلام دختر نور الاسلام کوانوائرنمنٹل سائنسز کے مضمون میں ان کے’پانی کے تحفظ کیلئے اے ۔ او ۔پیسز کی بنیاد پر بننے والا عمل جو ٹیکسٹائل کے گندے پانی کو صاف اور استعمال کے قابل بنائے‘ کے موضوع پر،نوشین ایوب دختر محمد ایوب کوریاضی کے مضمون میں ان کے’ دوہرے ہیز یٹینٹ فجی سیٹو ں پر فیصلہ سازی کے طریقے اور اس کے استعمالات‘ کے موضوع پراورحافظ محمد رشید ولد نصیر الدین کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’فہم حدیث میں علامہ انور شاہ کشمیری کا منہج ۔تحقیقی و تنقیدی مطالعہ ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں