72

ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

ہور 09۔ اگست :… شہر میں امن و امان کے ماحول کو برقرار رکھنے اور محرم الحرام میں بھائی چارے، اخوت کو پروان چڑھانے کے لئے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام مسالک کے علماء کرام و شئعہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں علماء کرام پر پابندی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چار رکنی کمیٹی جس میں تمام مسالک کے علماء کرام ہوں گے بنائی جائے گی جو علماء کرام اور ذاکرین پر پابندی کے معاملات کا جائزہ لے گی اور پابندی کو ختم کرنے نہ کرنے پر اپنی سفارشات ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو پیش کریں۔ کمیٹی میں مولانا محمد علی نقشبندی، بابر فاروق رحیمی، علامہ مشتاق حسین جعفری اور حافظ زبیر ملک شامل ہوں گے۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ محرم الحرام میں بھائی چارے کی فضاکو برقرار رکھنا ہے اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے ہم سب نے ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی بہتری کے لیا ہمارا کردار مثبت ہونا چاہیے اور امن کمیٹی کا فورم پیار اور محبت کا درس دیتا ہے۔٭٭

… ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران شجر کاری مہم کے حوالے سے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے نادرہ بیگم پارک نزد میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا۔ پی ایچ اے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ بھی ان کے ہمراہ تھے شجر کاری مہم کے تحت 100 پودے نادرہ بیگم پارک میں لگائے گئے اور پی ایچ اے اور مقامی افراد کے تعاون سے پودے لگائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بھی پودا لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کا مقصد شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شجرکاری مہم کے تحت ہر کسی کو ایک پودا لازمی لگانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پودے لگائیں، ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔٭٭
… ضلعی انتظامیہ لاہور محرم الحرام کے سلسلہ میں متحرک ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا کا نے امام بارگاہ خالد شہید روڈ اور جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ امام بارگاہ انتظامیہ اور جلوس منتظمین نے بریفنگ دی۔ انہوں نے جلوس کے روٹ پر تجاوزات کا جائزہ لیا اور بجلی کی تاروں کا جائزہ لیا۔سٹریٹ لائٹس کو چیک کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور محرم الحرام میں تمام تر انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے متحرک ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام میں جلوس کے روٹس پر تمام تر انتظامات کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔٭٭

… اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے لبرٹی مارکیٹ میں موجود کھڑی موبائل وین کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا اور موبائل وین میں ویکسینیشن کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل وین کا مقصد لبرٹی مارکیٹ میں موجود تمام دکانداروں اور سٹاف کو ویکسینیٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبرٹی مارکیٹ میں موجود دکاندار موبائل وین میں آ کر ویکسینیشن لگوا رہے ہیں۔ موبائل وین سے دکانداروں کو سہولت میسر ہو گی اور دکاندار بآسانی ویکسینیشن لگوا سکیں گے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی خصوصی ہدایت پر موبائل وین میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا ہے۔٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں