اہور10اگست-انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور جرائم کی بروقت بیخ کنی کیلئے فورس کی جدید تقاضوں کے مطابق بہترین پیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ افسران واہلکار دوران ڈیوٹی سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق عوام کی خدمت اور حفاظت کے فرائض مکمل تندہی کے ساتھ سر انجام دے سکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس کو کرائم فائٹنگ فورس سے عوام دوست سروس میں تبدیلی کیلئے ”سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کانفرنس“ میں مکمل روڈ میپ تشکیل دیا جا چکا ہے لہذا ٹریننگ اور انویسٹی گیشن شعبوں میں مزید بہتری کیلئے بطور خاص فوکس کیا جائے تاکہ پرفارمنس میں خاطر خواہ بہتری سے عوام دوست پولیس فورس کے طور پر پنجاب پولیس کا تشخص مضبوط سے مضبوط اوربہتر ہو۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن معیار تفتیش کی بہتری اور کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی بروقت تقسیم کی مانیٹرنگ کیلئے ہر ماہ دو ریجنزکے دورے کریں اور ریجنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جرائم کی شرح کو کم سے کم کرنے کا واحد طریقہ بہترین تفتیش سے ملزمان کو قرار واقعہ سزائیں دلوانا ہے لہذا جرائم کی فری رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ مقدمات کے ورک آؤٹ کی شرح کو بھی بہتر سے بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع کے شعبہ انویسٹی گیشن میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی بارے تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے اور جس ضلع میں مطلوبہ تعداد میں اہلکارابھی تک تعینات نہیں ہوئے وہاں ایک ہفتے کے اندر نفری کو پورا کیا جائے اور تاخیر کے ذمہ داران سے وضاحت لی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کے فروغ کیلئے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کے علاوہ سٹیزن فیڈ بیک کی روشنی میں فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس کی افادیت برقرار رہے اور نئے فیچرز کی بدولت ان میں اضافہ ہوتا رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ دوران اجلاس فورس کی ٹریننگ اور انویسٹی گیشن امور میں مزید بہتری بارے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے مزیدکہاکہ ٹریننگ ماڈیولز میں مزید بہتری کیلئے ٹریننگ اداروں کے پرنسپلز کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں اور زیر تربیت اہلکاروں کو تربیتی کورسز کے ساتھ پبلک ڈیلنگ اور سٹریس مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی کورسز کروائے جائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس ٹیموں کو اپنا کردار مزید فعال ہو کر ادا کرنا ہوگا جبکہ کنوکشن ریٹ میں بہتری کیلئے سپروائزری افسران اپنا کردار مزید موثر بنائیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ وکٹم فرینڈلی پولیسنگ کے نظرئیے پربطور خاص فوکس کیا جائے اور خوش اخلاقی اور بہتر رویے سے پولیس اور شہریوں کے درمیان باہمی روابط کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ اجلاسمیں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو،ایڈیشنل آئی جی ویلفیئراینڈ فنانس فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا، ڈی آئی جی کرائمز/انویسٹی گیشن شارق کمال صدیقی، اے آئی جی ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء اور اے آئی جی آپریشن سید ذیشان رضاسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
65
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79