ورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد۔ صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے سیمینار کی صدارت کی جس سے ممبر پنجاب اسمبلی رمیش سنگھ اروڑہ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور کلیان سنگھ کلیان نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز عالم آگسٹین کا کہنا تھا کہ ہم سب اقلیتیں پاکستانی ہیں اور 14 اگست کو اقلیتوں کے دن سے زیادہ جوش و خروش سے مناتے ہیں،یہ اقلیتوں کا قومی دن ایک عظیم روایت کے طور پر جاری ہے اور یہ نئے ملک میں مساوات کو فروغ دینے اور غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کی علامت ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے پہلی بار اقلیتوں کے نوکریوں کے کوٹے کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا اور اس سے پتہ چلا ہے کہ صوبے میں 19 ہزار آسامیاں خالی ہیں۔ انہوں نے تعریف کی کہ جی سی یو واحد ادارہ ہے جہاں اقلیتوں کو ان کے کوٹے سے زائد ملازمتیں دی گئی ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ اقلیتوں کے قومی دن کو منانے کی یہ عظیم روایت جاری رہنی چاہیے کیونکہ یہ دن اس عزم کی تصدیق کے لیے منایا جاتا ہے کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود ہم ایک قوم ہیں جو ایک متحد اور خوشحال پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی قابل تعریف خدمات پاکستان کی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے۔
156
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79