لاہور 10اگست2021ء۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کے حوالے سے سپورٹس جرنلسٹس الیون اور سپورٹس بورڈ پنجاب الیون کے درمیان کرکٹ میچ منگل کے روز ایل سی سی اے گرائونڈ میں کھیلا گیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میچ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی،12اوورز کے میچ میں سپورٹس بورڈ پنجاب الیون نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) الیون کو8وکٹوں سے شکست دیدی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے،میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس ایونٹس کرارہا ہے،سپورٹس کے فروغ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے ، اس لئے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) الیون کو بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں شامل کیا ہے، انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شایان شان طریقے سے مناتی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے بھی ماہ اگست میں جشن آزادی کے حوالے سے 22سپورٹس ایونٹس رکھے تھے مگر کورونا ایس او پیز کے تحت ایونٹس کو محدود کیا ہے،اب 9 گیمزکے مقابلے کرارہے ہیں۔
سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 70رنز بنائے،سجال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سجال کی جانب سے حافظ شہباز اور عبدالقادر خواجہ نے اوپنگ کی لیکن دونوں کھلاڑی کوئی بڑا سکور نہ کرسکے، بعد میں عمر فاروق نے 26 ، زاہد شفیع نے 11، ابوبکر نے 6اور ارسلان جاوید نے 5رنز بنائے، سپورٹس بورڈ پنجاب کے بالر فیصل ہاشمی نے 11رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں، اجمل نیازی ،کاشف اور لطیف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، سپورٹس بورڈ پنجاب الیون نے مطلوبہ ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،اجمل نیازی 37رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے،محمد عمران نے 14اور کپتان ظہور احمد نے پانچ رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی،عمر فاروق نے ایک وکٹ لی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ونر ٹرافی سپورٹس بورڈ پنجاب الیون کے کپتان ظہور احمد اوررنر اپ ٹرافی سجال الیون کے کپتان عقیل احمد کو دیں،ونر ٹیم کو 15000روپے، رنر اپ ٹیم کو 10000روپے اور مین آف دی میچ کو 5000روپے کے انعامات دیئے،سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور (سجال) الیون کے کپتان عقیل احمد نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے کرکٹ میچ کے انعقاد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہیں،ریئس الرحمن ودیگربھی موجود تھے۔
60
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79