72

اولمپکس ہیرو زارشد ندیم، طلحہ طالب اورکوہ پیما شہروز کاشف کو 10،10لاکھ روپے انعام دینگے، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

لاہور10اگست 2021ء۔ صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، دہائیوں بعد اولمپکس میں شرکت اور پانچویں پوزیشن لینا بھی بہت بڑا اعزاز ہے، اپنے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو زارشد ندیم، طلحہ طالب اور دنیا کے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کو دس، دس لاکھ روپے ، جیولن تھرو کے کوچ فیاض بخاری کو 5لاکھ روپے انعام دیں گے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ان کو انعامات دیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ پیرا اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں حیدر علی اور انیلہ کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی اور ان کی کوچنگ بھی کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی ارشد ندیم نے بہت محنت کی اور اولمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یہ خوشی کی بات ہے کہ دوسرے کھیل میں ہمارے نوجوان دہائیوں بعد اولمپکس تک پہنچے ہیں، ارشد ندیم نے دنیا بھر میں پانچویں پوزیشن حاصل کی جس پر ہم سب کو فخر ہے، ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے بھی بہت محنت کی اور اولمپکس میں پانچویں نمبر پر رہے، طلحہ طالب اور ارشد ندیم کو اولمپکس کی تیاری کے لئے سہولیات فراہم کیں، ارشد ندیم کا خود ایئر پورٹ پر استقبال کرنے جائوں گا، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے ایک اورہیرو نے بھی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انیس سالہ شہروز کاشف کے ٹو چوٹی سر کرکے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں، ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے ہیروز نے ہماری امیدوں کو مزید زندہ کردیا ہے ، مستقبل میں ہم گولڈ میڈل جیتنے کیلئے پوری تیاری اور کوشش کریں گے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے ہیروز کو خود انعامات دیں گے۔ عوام نے بھی اپنے ہیروز کے لئے بہت دعائیں مانگی ہیں ۔
صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے مزیدکہا ہے کہ پیرا اولمپکس میں حصہ لینے کھلاڑی حیدر علی اور انیلہ کے تمام اخراجات پنجاب حکومت اٹھائے گی ، ان سے ہر طرح سے تعاون کیا جائے گا، ہم ان کی کوچنگ کریں گے ، جدید تربیت دیں گے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ سپورٹس کی طرف آرہے ہیں، اس سے سپورٹس میں مزید بہتری بھی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں