116

کروڑوں لوگوں کی پسندیدہ معروف بھارتی اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

جنوبی بھارتی فلموں کی اداکارہ شرنیا سسی شارو دس سال تک برین ٹیومر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ شرنیا سسی شارو گزشتہ دس برس سے برین ٹیومر سے نبرد آزما تھیں۔

گزشتہ روز انہوں نے کیرالہ کے ایک نجی اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ کورونا کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد وہ نمونیہ کا شکار ہوئیں جس کے باعث ان کی جسم میں خون میں سوڈیم لیول کی کمی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ مسلسل بگڑتی صحت کے بعد گزشتہ روز وہ دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں