نوابشاہ کی ڈائری__!
@واپڈا کی نجکاری کا ڈرامہ بند کیا جائےعبدالظیف نظامانی
@واپڈا دفاتر میں فوری ضرورت کا سامان اورملامین کو انکی جان کی حفاظت کیلئے کٹس فراہم کی جائیں_ شوکت چانڈیو_
@نوابشاہ میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونینGSO کی جانب سے ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد_
نوابشاھ (رپورٹ۔بلال احمد قریشی)بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جن میں نہ صرف خدادا صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں بلکہ وہ انکا استعمال بھی بخوبی کرکے معاشرے میں فلاح بہبود و بڑوں کی عزت و تکریم کر کے خود کو دوسروں سے نمایاں کر لیتے ہیں ایسے ہی انمول افراد میں ایک نام نوابشاہ کے سوشل ورکر حیسکو واپڈا کے ملازم شوکت علی چانڈیو کا بھی ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے گزشتہ دنوں پرانا نوابشاہ سانگھڑ روڈ پر قائم گرڈ اسٹیشن کے گراؤنڈ میں ایک پروقار تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کر کے سابت کیا کہ انسان اپنے کارناموں سے ہی چھوٹا یا بڑا بنتا ہے مزکورہ تقریب کو سجانے کیلئے شوکت علی چانڈیو اور انکے چند ساتھیوں نے دن رات متحرک رہنے بعد بلآخر کامیابی کا جھنڈا گاڑھ ہی دیا مزکورہ تقریب میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین جناب عبدالطیف نظامانی کی غیر معمولی شرکت نے واپڈا افسران و ملازمین اور پنڈال میں موجود افراد کو ششدر کر دیا ورکرز کی خوشی انتہا کو پہنچ گئی مزکورہ تقریب جو کہ شوکت چانڈیو۔شعیب شاہ اور انکے چند ساتھیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ایک ساتھی ھیڈ کلرک ضیاء الدین قریشی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب منعقد کی تھی جناب عبدالطیف نظامانی سمیت اعلی ترین افسران ایڈیشنل چیف انجینئر/ SE سید یوسف حسین شاہ۔ صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان۔ایگزیکٹو انجینئر GSO ڈونگرو مل ودیگر نے شریک ہوکر تقریب کو چار چاند لگا دیئے پروقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت محترم اسامہ اقبال نے حاصل کی جبکہ دربار مصطفائی میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کی سعادت محترمہ سمیرا صاحبہ کو حاصل ہوئی انکی آواز و الفاظ نے محفل پر سماء باندھ دیا حاضرین کے دلوں میں شمع رسالت منور کرتے ہوئے وجد طاری کردیا تقریب میں استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پروگرام کے آرگنائزر شوکت علی چانڈیو نے کہا کہ میں مشکور ہوں جناب ہر دلعزیز شخصیت عبدالطیف نظامانی اور اپنے اعلی افسران کا جنہوں نے ہم چھوٹے ورکروں کے اس معمولی پروگرام میں شریک ہوکر ہم سب ورکروں کے سروں کو فخر سے بلند کر دیا ہماری عزت و ناموس کو دوام بخش کر نوابشاہ میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے جسپر میں تمام ورکرز کی جانب سے افسران بالا اور بدالظیف نظامانی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح آج بھی اور انشاءاللہ آئندہ بھی آپ لوگ ہم غریب و چھوٹے ملازمین کی عزت و توقیر کو دوام بخشتے رہینگے اور درپیش مسائل کے حل میں اولین کردار ادا کرینگے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپرٹینڈنگ انجینئر سید یوسف شاہ نے کہا کہ ملازم ریٹائر ہوتا ہے اپنے فریضے سے مگر ادارے سے کبھی نہیں ریٹائر ہوتا کیونکہ وہ اپنی زندگی کے قیمتی کئے سال اس ادارے کو دے چکا ہوتا ہے اسلئے اسکے دل و دماغ میں ادارے سے اپنائیت اور اپنے ساتھیوں سے محبت کا جذبہ فلاح پا جاتا ہے جناب ضیاء الدین قریشی کی خدمات کو ہمیشہ ایک فیملی میمبر کی مانند یاد رکھا جائے گا یہ ضیاء الدین کیلئے خوشی اور ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ اس خوشی میں ہمارے ساتھ جناب عبدالطیف نظامانی سمیت اعلی شخصیات موجود ہیں بلا شبہ ضیاء الدین قریشی سے منسوب اس قریب کو آج تاریخی حیثیت حاصل ہوگئی ہے تقریب سے صوبائی سیکریٹری اقبال خان نے خطاب کیا کہاکہ مدت ملازمت پوری کر کے ادارے سے الوداع ہو جانا قانون کا حصہ ہے لیکن ایسے لوگ نہ صرف ادارے بلکہ اپنے ساتھیوں کے دلوں میں موجود رہتے ہیں ضیاء قریشی ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہینگے ہمارے دروازے ضیاء کیلئے ہر وقت کھلے ہیں یہ ہم سے اور ہم ان سے جدا نہیں بلکہ ساتھ تھے ہیں اور رہینگے تقریب سے مہمان خصوصی ورکرز کا فخر جناب عبدالطیف نظامانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء الدین قریشی جی ایس او میں ایک مضبوط ستون کی مانند تھے نو منتخب عہدیداران و ورگرز کو چاہیئے کہ وہ انکے تجربے سے استفادہ حاصل کریں میں ادارے کیلئے اور خاص طور پر غریب ورکرز کیلئے کی گئی انکی جدو جہد پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں جناب نظامانی نے کہا کہ حیسکو واپڈا کو پرائیویٹ کئے جانے کا ڈرامہ فوری طور پر بند کیا جائے اسطرح کے ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ موجودہ سسٹم کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ ڈیلی ویجز(کچے ملازمین) ملازمین کو فوری طور پر کنفرم کیا جائے ادارے میں کم و بیش چار ہزار پوسثیں خالی پڑی ہیں ان پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں جسمیں ریٹائرڈ و فوت ہوجانے والے ملازمین کے بچوں کیلئے کوٹہ مخصوص کر کے باعزت روزگار فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی و اعلی افسران کو چاہیئے کہ وہ حیسکو کو تجربات کی بھینٹ چڑھانے کے بجائے رئیل گراؤنڈ کو دیکھتے ہوئے حیسکو ملازمیں کی ضروریات کو پورا کریں دفاتر و فیلڈ میں سامان کی فراہمی اور ورکرز کی جان کی حفاظت کے نظام کو بہتر بنایا جائے اسطرح کے دیگر مسائل ہیں جن سے ہمارے چھوٹے ورکرز دن رات جوجتے رہتے ہیں اور عدم تحفظ کا شکار ہو جاتے ہیں منسٹری کو چاہیئے کہ وہ تجربات کے بجائے ورکرز کے اعتماد کو مضبوط بنائے انشاء اللہ یہ ہی لوگ اس ادارے کو مضبوط مستحکم اور منافع بخش بنائینگے پروگرام کے آخر میں لائن اسٹاف کی جانب سے جناب عبدالطیف نظامانی کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی جو کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے محفل کے روح رواں ضیاء الدین قریشی کو پیش کر کے ایک اور مثال قائم کر دی پروگرام کے آرگنائزر شوکت علی چانڈیو نے مہمان خصوصی عبدالطیف نظامانی کو”اجر” کا تحفہ پیش کیا ڈویژنل چیئرمین شعیب شاہ۔سکندر قریشی و دیگر نے مہمانان گرامی کو سندہ کی ثقافت اجرک و پھولوں کے تحائف پیش کئے پروگرام میں زونل چیئرمین شیر محمد نظامانی۔زونل سیکرٹری محمد انور چانڈیو۔ڈویژنل سیکرٹری محمد اصغر خاصخیلی۔سرفراز میمن۔حب دار شاہ۔AETM راؤ کامران اے ای ٹی محمد حسن سولنگی۔میڈیا کو آرڈینیٹرمحمد حنیف۔محند ہاشم۔منظور بروہی۔امتیاز شاہ۔محمد اشرف سمیت نوابشاھ و دیگر شہروں سے آئے ہوئے عہدیداران ورکرز کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک تھی_
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79