لاہور (11اگست،بدھ):وائس چانسلرپروفیسرنیازاحمداختر نے پنجاب یونیورسٹی ایڈمن بلاک کے گراوٗنڈ میں زیتون، چیکو اور پام کے درخت لگا کر نئی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،اقامتی آفیسر دوئم جلیل طارق،فیکلٹی ممبران، افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ انسان و حیوانات کی بقاء کے لئے ذیادہ سے ذیادہ درخت لگانا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی ماحول کو محفوظ بنانا ہر انسان کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کی فضاء کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب یونیورسٹی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اقامتی آفیسر جلیل طارق نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں 15 ہزار پھلدار درخت لگائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس کے مختلف حصوں میں پھلدار درختوں کے باغات قائم کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپس میں چالیس اقسام کے پھلدار درخت لگا ئے گئے ہیں
