لاہور (11اگست،بدھ):قومی تاریخ کی نام ور شخصیات سے متعلق کتابوں کی اشاعت نہ صرف علم وادب کی دنیامیں اہم ہوتی ہے بلکہ نئی نسلوں کی تربیت میں بھی اہم کرداراداکرتی ہے۔یہ بات مولاناشبلی نعمانی اور مولاناظفرعلی خان کے باہمی تعلق کے حوالے سے شائع ہونے والی کتاب”دوکوزہ گر“میں کہی گئی ہے جسے حال ہی میں ممتاز اشاعتی ادارے قلم فاؤنڈیشن نے بڑے اہتمام سے شائع کیاہے۔کتاب میں ہماری تاریخ کی ان دونام ورشخصیات کے باہمی تعلق اور تحریک آزادی میں ان کے کردارپر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس تحقیق کے لیے قدیم تاریخی دستاویزات، اخبارات ورسائل اور کتب سے مددلی گئی ہے۔مولاناشبلی نعمانی علی گڑھ کالج میں عربی کے استاد تھے جہاں ان سے فیض حاصل کرنے والے شاگردوں میں مولاناظفرعلی خان،مولانامحمدعلی جوہر،مولاناشوکت علی،مولانا حمیدالدین فراہی،مولاناحسرت موہانی،مولوی عبدالحق،خوشی محمدناظر اور سیدمحفوظ علی بدایونی جیسے لوگ شامل تھے۔کتاب کے مصنف ڈاکٹرزاہدمنیرعامرہیں جو اس سے پہلے مولاناظفرعلی خان کے بارے میں کئی کتابیں لکھ چکے ہیں۔مکاتیب ظفرعلی خان،کتابیات مولاناظفرعلی خان،خطوط وخیوط ظفرعلی خان کو علمی حلقوں میں غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی اس سے پہلے چالیس سے زیادہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں،وہ آج کل پنجاب یونی ورسٹی کے ادارۂ زبان و ادبیات ِاردو کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔دوکوزہ گر کی اشاعت،شبلی اور ظفرعلی خان دونو شخصیات کے حوالے سے نئی تحقیقات کا مجموعہ ہے اور علمی وادبی حلقوں میں اس کتاب کاپرجوش استقبال کیاجارہاہے۔
196
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79