لاہور 11۔ اگست:…… ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شادمان میں محرم روٹس اور امام بارگاہ قصر بتول کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاؤن ارباب ابراہیم ، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد منیر اور ڈائریکٹر واسا عبداللہ لطیف بھی ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے ہمراہ تھے۔بانی امام بارگاہ قصر بتول سید حسن علی شاہ نے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو روٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شادمان کالونی میں محرم روٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے روٹس پر لگی سٹریٹ لائٹس کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار محرم الحرام میں متحرک رہیں گے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ محرم کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے اورسول ڈیفنس پولیس کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتہائی سخت رہے گی، کسی بھی قسم کی غفلت اور تاخیر ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں محرم روٹس کا جائزہ لے رہے ہیں اور سیکیورٹی انتظامات کو بھی چیک کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور محرم الحرام میں تمام تر انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔٭٭
65
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79