لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام قومی یوم اقلیت کے موقع پر ” ہم سب ایک ہیں سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں” کے عنوان پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں صدر لاہور پریس کلب صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبرگورننگ باڈی حسنین چوہدری ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمد اشرفی، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن، رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس ، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی و اقلیتی امور پنجاب اسمبلی سردار خلیل طاہر سندھو ، باباگرونانک سوسائٹی کے بانی سردار بھشن سنگھ ، پریس بریٹیرین چرچ آف پاکستان کے موریڈیٹرڈاکٹرمجیب ایبل، انٹل لیکچوئل فورم کے محمد اسلم خان ، پاکستان پپلزپارٹی کے چوہدری سجاد نذیر، سماجی کارکن خالد شہزاد اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور صحافیوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ 11 اگست علامت ہے کہ ملک کی اقلیت اہم ہے، پاکستان ہم سب کی محنت و جدوجہد سے وجود میں آیا ،جس ملک میں کھڑے ہیں وہ اقلیت کی وجہ سے ملا ہے ،پاکستان میں رہنے والے ہر شخص کا آئین و قانونی حق طے کررکھا ہے،جس نے اقلیت کی جانب ہاتھ بڑھایا تو اسکے ہاتھ توڑ دیں گے۔اعجاز عالم آگسٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں قومی یوم اقلیت منا رہے ہیں اقلیتیں کسی بھی ملک کا حسن ہوتی ہیں ۔رکن قومی اسمبلی جمشیدتھامس نے خطاب میںکہاکہ شہبازبھٹی نے اس دن کو منانے میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے ہمیں نوکری کےلئے کوٹہ مختص کیا اور سینیٹ میں نمائندگی دی ،پاکستان اقلیت کےلئے جنت ہے اگر بھارت میں دیکھیں تو مسلمانوں سکھوں عیسائیوں کے ساتھ ظلم ہو رہاہے،پی ٹی آئی حکومت اقلیت کےلئے بہت کام کررہی ہے سکھ برادری کےلئے کرتار پور بنایا ،عمران خان کی ہمیشہ کوشش ہوتی کہ اقلیت کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں ۔ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بہت خوبصورت ہے اقلیت نہیں چاہتی ملک خراب ہو۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ ملک میں زبردستی مذہب کی تبدیلی اوراقلیتوں کے حوالے سے دیگر قوانین پر موثر عملدآمد کر وایا جائے ۔ سردار بشن سنگھ نے اس موقع پر کہاکہ قومی یوم اقلیت کا دن محبت کا دن ہے ،خالصتان کی تحریک کےلئے ترس رہے ہیں کشمیریوں کی طرح سکھوں پر بھی بھارت ظلم و ستم کررہاہے،سکھوں نے بھارت کا ساتھ دے کر اپنے ساتھ زیادتی کی وہاں انہیں حقوق نہیں دئیے جاتے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجید ایبل نے کہاکہ پاکستان اقلیتوں کا ملک ہے، قومی پرچم ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی نمائندگی کرتاہے،فخر سے کہتا ہوں پاکستان ہماری آن اور شان ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ اقلیت سے کندھے سے کندھا ملاکرچلتی ہے اور انھیں حقوق دئیے،ذوالفقار علی بھٹو آصف زرداری اور بلاول بھٹو اقلیت کے ساتھ پیار و محبت مناتے ہیں ۔سماجی کارکن خالد شہزادنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان میں خوش ہیں ،ماڈرن پاکستان اس وقت تک نہیں بنے گا جب تک اقلیت کو برابری کے حقوق نہیں دئیے جاہیں گے۔ چوہدری ا سلم نے تقریب میںکہاکہ سب سے پہلے پاکستانی ہیں پھر عیسائی یا سکھ یا مسلمان ہیں ، ہمیں بطور پاکستانی بیانیہ دنیا میں اجاگر کرناہوگا، ہم اس لئے ترقی نہیں کر سکے کیونکہ ہم مختلف تفرقوں میں بٹے ہوئے ہیں ۔صدر پریس کلب ارشد انصاری نے شرکاءمحفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مسلم ہندو سکھ عیسائی سب بھائی بھائی ہیں ،انیس سو تہتر کا قانون اقلیت کو تحفظ فراہم کرتاہے،آئین پاکستان میں اقلیت کو پروٹیکٹ کرتاہے۔انھوں نے مزید کہاکہ جشن آزادی کا دن محبت و بھائی چارہ کا دن ہے،پاکستان ہے تو ہم ہیں، ہم نے ایک ہوکر اسلام و اقلیت کےلئے کام کرنا ہے،اقلیت کو حقوق دینا ہوں گے کیونکہ یہ ان کا حق ہے،محمد علی جناح نے اقلیت کےلئے جوسنہرے اصول بنائے ہیں اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر جشن آزادی کی مناسبت سے بھی کیک کاٹاگیا۔
58
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79