111

لاہور پریس کلب نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کردیا

لاہور پریس کلب نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ مجوزہ اتھارٹی آزادی صحافت پر قدغنیں لگانے کا ایک ہتھکنڈہ ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی، سیکرٹری زاہد چوہدری، نائب صدر، سلمان قریشی، خزانچی زاہد شیروانی اور جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر سمیت ارکان گورننگ باڈی نے ایک بیان میں کہا ہے لاہور پریس کلب میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے معاملے پر اے پی این ایس،سی پی این ای، پی بی اے،پی ایف یو جے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ پی ایم ڈی اے میڈیا کی آزادی کےخلاف غیرآئینی اور ظالمانہ قانون ہے، مجوزہ اتھارٹی میڈیا پر وفاقی حکومت کی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش ہے۔ ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اس قسم کے قوانین نہ صرف عوام کی نمائندہ آوازوں کو دبانے کی کوشش ہے بلکہ یہ بنیادی انسانی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے۔ ایسے قوانین سے عالمی سطح ملک کو بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر لاہور پریس نے حکومت سے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بل فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں