سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پرسندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 13 اور 14 اگست کو سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈبل سواری پر پابندی صوبہ کے موجودہ حالات کے پیش نظر لگائی گئی ہے