119

مریم نواز لندن جانے کے لئے عدالت سے اجازت طلب کریں گی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بیٹے کے نکاح میں شرکت کرنے کے لئے عدالت سے اجازت طلب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنید صفدر کے نکاح میں مریم نواز کی شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء عدالت سے 2ہفتوں کے لئے مریم نواز کے لندن جانے کی اجازت مانگیں گے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہو گا، جنید صفدر کا نکاح سیف الرحمن خان کی صاحبزادی کے ساتھ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں