52

ئی جی پنجاب کا بھونگ مندر، رحیم یار خان کا دورہ۔ ہندو کمیونٹی کے مقامی عمائدین سے ملاقات

نجاب حکومت کے نمائندے کے طور پر ہندو کمیونٹی کو تحفظ اور یک جہتی کا احساس دینے کیلئے یہاں آیاہوں۔
اقلیتی عبادت گاہوں پر سیکورٹی نفری کی مستقل تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا چکے ہیں۔
عدالتوں کا بے پناہ احترام کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر اقدام کیا گیا ہے۔
پہلے انسانی جانوں اور پھر مندر، سی پیک اور موٹر وے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاکیو نکہ انسانی جان کے نقصان کاازالہ ممکن نہیں۔ آئی جی پنجاب
لاہور12اگست-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہاہے کہ میں یہاں آج ہندو کمیونٹی سے اظہار یک جہتی اور انہیں تحفظ کا احساس دلانے کیلئے حکومت پنجاب کے نمائندے کے طور پر بھونگ آیا ہوں۔ اسلام ایسا آفاقی مذہب ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں اور میں آپ سب کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے میری یہ قانونی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ قانون اور مذہب میں اقلیتوں کو جوحقوق دئیے گئے ہیں ان کی مکمل پاسداری کی جائے اور اس کیلئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جو بھی اقدامات درکار ہوں ان سے گریز نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ مذہب، فرقہ، قومیت اور مسلک کی تفریق سے بالا تر ہوکر صوبے میں بسنے والے تمام شہریوں کی جان ومال، عزت و آبرو،مذہبی مقامات اور املاک کا تحفظ حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کیلئے پنجاب پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اقلیتی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی نفری کی مستقل تعیناتی کیلئے وزیر اعلی پنجاب کو سمری بھجوائی جاچکی ہے جس کی منظوری کے بعد صوبے کے تمام مذاہب بالخصوص اقلیتی دینی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کیلئے مستقل بنیادوں پرمخصوص نفری تعینات رہے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ بھونگ واقعہ میں پنجاب پولیس نے پہلے انسانی جانوں، بعد میں مندر، سی پیک اور موٹر وے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاکیونکہ انسانی جان کے نقصان کا ازالہ کسی صورت ممکن نہیں۔ انہوں نے بھونگ واقعہ میں ملک دشمن عناصر کی شمولیت کوخارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہاکہ کچھ طاقتیں فرقہ واریت اور شرپسندی کو پسندی کو فروغ دے کر پاکستان کے عالمی تشخص کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن ایسے شرپسند اور ملک دشمن عناصر یہ بات غور سے سن لیں کہ انکے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پنجاب پولیس ہر لمحہ سرگرم اور تیار ہے لہذا تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے اس واقعہ میں درج تینوں مقدمات کی تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم عدالتوں کا بے پناہ احترام کرتے ہیں اور سپریم کورٹ کی ہدایات اور احکامات پرمن و عن عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے اور اس حوالے سے کورٹ میں رپورٹ جمع کروائی جاچکی ہے جبکہ نئی رپورٹ میں حالیہ ہونے والے اقدامات اور مستقبل پلان بارے تفصیلات بتائی جائیں گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ پنجاب پولیس کے اقدامات سے مطمئن ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج رحیم یار خان میں بھونگ مندر کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان، ڈی پی او رحیم یار اسد سرفراز خان سمیت ہندو کمیونٹی کے مقامی عمائدین بھی موجود تھے۔
میڈیا نمائندن کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ بھونگ کی ہندو برادری مقامی انتظامیہ اور پولیس کی کاوشوں سے مطمئن ہے جبکہ پنجاب پولیس مستقبل میں بھی شہریوں کو سیکیورٹی کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب حکومت کے تعاون سے مندر میں ہونے والے نقصان کو پورا کردیا گیا ہے جبکہ اب تک اس ضمن میں 95ملزمان کو گرفتارکیا جاچکا ہے۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ کے حوالے سے درج تینوں مقدمات کی تفتیش میں صرف اور صرف میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے ذمہ داروں کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی اور تفتیش میں گناہ گار نہ پائے جانے والے افراد کو ہر صورت بے گناہ کیا جائے گا اور یقینا ہندو برادری بھی یہی چاہے گی جبکہ قانون اور انصاف کا تقاضا بھی یہی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ بھونگ میں تمام مذاہب کے پیروکار امن و امان کے ساتھ اکھٹے رہتے ہیں اور یہاں کبھی امن و امان کا مسئلہ نہیں ہوا جبکہ آئندہ بھی حالات کو پر امن رکھنے میں پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ انصاف اور قانون کی پاسداری اور حفاظت کے ساتھ ساتھ حکومتی رٹ کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اوراس حوالے سے عوامی تحفظ اور فلاح کے پیش نظر ہر ممکن انتظامی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ بھونگ سے منتخب ہونے والے پارلیمنٹرین عوام کے نمائندے ہیں سیاسی پارٹیوں سے وابستگی سے قطع نظر وہ پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ واقعہ کے حوالے سے درج ہونے والے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایاجائے گا اور ذمہ داران کو انکے جرم کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں