سکھر:آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ 10محرم اور 14اگست کا قریب آنا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم ماہ محرم الحرام کے تقدس و احترام کو برقرار رکھتے ہوئے یوم آزادی اس انداز سے منائیں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو ماہ محرم الحرام میں صبر برداشت اور قربانی کا درس دیتا ہے جبکہ 14اگست یوم آزادی ہمیں تحریک پاکستان کیلئے شہید ہونے والے 20 لاکھ شہداء کی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا امام حسین اور شہدائے کربلا میں دین اسلام کی بقا کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جس پر ہم ان تمام شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ماہ محرم میں قرآن خوانی اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کرکے شہدائے کربلا کی یاد منائی جائے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی ہمارا اہم اور قومی دن ہے اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے دشمنوں اور مخالفین پر واضح کردیا جائے کہ پاکستانی قوم متحد ہے منظم ہے اور پاکستان کی حفاظت و دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ اپنی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ماہ محرم الحرام کو بھی احترام کے ساتھ منائیں گے اور یوم آزادی کو بھی مناکر پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اظہار کریں گے۔
65
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79