لاہور 12۔ اگست :… ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے فیلڈ میں موجود ہیں۔ انہوں نے یو سی 80 کا دورہ کیا اور ٹیم نمبر 04 کی کارکردگی کو چیک کیا۔ انہوں نے ان ڈور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ دوران ان ڈور چیکنگ 01 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی لاروا کی تلفی کو فوری یقینی بنایا گیا۔ڈینگی سپرے بھی کروا دیا گیا۔ افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب نے کاروائی کرتے ہوئے پیکجز مال کے پلے ایریا کو سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے۔ افسران کی پرائس انسپکشن جاری ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے راوی ٹاؤن میں پرائس چیکنگ کی۔انہوں نے متعدد سٹوروں اور پھلوں کے سٹالز کو چیک کیا۔ انہوں نے ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خلاف ورزی پر 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔٭٭
67
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79