وابشاہ(رپورٹ طحہ بلال ) نوابشاہ پولیس کی جانب سے عشر عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں حفاظتی انتظامات انتہاٸی سخت کردیٸےایس ایس پی امیر سعود مگسی کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کے ساتھ ریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں چھوٹے بڑے ہوٹلوں اور مسافر خانوں کی تلاشی و رکارڈ چیک کرنے کا عمل تیز کردیا گیاشہر کے اندر بند اور خالی جگہوں کی جانچ پڑتال اور مشکوک افراد کی ویریفکیشن کی جا رہی ہےمحرم الحرام کے حوالے سے پورے ضلع میں مجالسِ اور عزاداری کا آغاز ہوتے ہی پولیس نے سکیورٹی پلان پر بھرپور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے ہیں امام بارگاہوں، مساجد و دیگر مذہبی مقامات سمیت ضلع بھر میں اضافی نفری تعینات کردی گٸی ہےامام بارگاہوں میں آنے والے شرکاء کے داخلے کے لیے صرف مقررہ راستے مختص کیے گٸے ہیں۔ انٹری ایگزٹ پواٸنٹس پر رضاکاروں کی مدد سے شناخت اور جامہ تلاشی لینے کے بعد داخلے کی اجازت پر بھرپور عملدرأمد جاری ہےحکومت سندہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق گاڑیوں اور موٹر ساٸیکلوں کو امام بارگاہ سے دور پارکنگ ایریا میں کھڑا کروایا جا رہا ہےشہر اور مقامِ مجالس کے گردونواح میں مسلسل پولیس گشت جاری ہے۔ تاکہ امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے_
49
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79