116

کابل، جہاز سے لٹک کر کابل سے باہر جانے کی کوشش میں تین نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

نوجوان جہاز کے پہیے پر لٹک کر افغانستان چھوڑنے کی کوشش میں گر کر ہلاک ہوگئے،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

کابل ( تھائی نیوز ایجنسی ۔ 16 اگست 2021ء ) کابل سے نکلنے کی کوشش میں 3 نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افراتفری عروج پر پہنچ گئی ہے۔افغانستان چھوڑ کر باہر جانے کے لیے لوگ بے چین ہیں۔کابل سے نکلنے کی کوشش 3 نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے۔تین نوجوانوں نے جہاز کے ٹائروں میں چھپ کر کابل سے نکلنے کی کوشش کی۔
تینوں نوجوان جہاز سے گر گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئ.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں