فصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ممتاز آباد ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پوری دنیا کی نظریں اس وقت افغانستان پر لگی ہوئی ہیں، افغانستان میں جتنی کارروائی ہوئی وہ پر امن ہوئی ہے،ہمیں یہ خدشہ تھا کہ افغانستان کے حالات خراب ہوں گے مگر ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مجھے یہ سن کے اطمینان ہوا ہے کہ انہوں نے عام معافی کا اعلان کیا ہے، ابتدائی رپوٹس افغانستان کی اطمینان بخش ہیں۔
شاہ محمود گریشی نے مزید کہا ہے کہ عاشورے کے بعد میں ایران، تاجکستان، ازبکستان جانے کا ارادہ رکھتا ہوں، وزیر اعظم نے ذمہ داری سونپی ہے عاشور کے بعد ازبکستان ایران تاجکستان اور ترکمانستان جانے کا ارادہ ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پڑوسی مل کر صورتحال کا جائزہ لیں ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں، پاکستان افغانستان کا ہمسایہ ہے اور افغانستان کے حالات سے ہم متاثر ہوتے ہیں، افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے ہم نے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79