جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک نائب صوبیدار شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ پر پاک فوج کے دستے کی جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔