تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں یوم عاشور پر امن وامان کی فضا ء یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے چار درجاتی حصار بنانے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے عزاداروں کی سہولت اور سکیورٹی کیلئے بہترین اقدامات کئے ہیں، اتحاد، اتفاق اور مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضا ہے، یوم عاشور پر واضع کردہ سکیورٹی پلان پر 100فیصد عملدرآمدیقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان واضع کردہ پلان پر عملدرآمد کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھے گی، مجالس اور جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک پولیس فورس اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہیں گی۔
عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رواں برس گزشتہ برسوں سے بڑھ کر سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79