149

خواتین کے ساتھ مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، چوہدری محمد سرور

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے گریٹر اقبال واقعے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ خاتون پر تشدد میں ملوث افراداپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے، خواتین ملک وقوم کی عزت ہیں انکا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ خواتین کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط ہوگا، خواتین کے ساتھ مظالم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

گریٹر اقبال پارک میں خاتون پر تشدد کا واقعہ شرمناک اورقابل مذمت ہے جو بھی لوگ اس میں ملوث ہیں وہ اپنے انجام سے بچ نہیں سکیں گے خواتین ملک وقوم کی عزت ہیں انکا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں