ہمارے اردگرد اکثر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مکڑی اور مکڑی کے جالے موجود ہوتے ہیں، اکثر یہ مکڑی ہمیں کاٹ بھی لیتی ہے۔
مکڑی کاٹ لے تو کیا ہوگا؟
یوں تو ہمارے اردگرد عام پائی جانے والی مکڑیاں ہوتی ہیں جن کے کاٹ لینے سے زیادہ سے زیادہ خارش اور چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں لیکن ہر بار ایسا ہی ہو یہ ضروری نہیں۔جی ہاں! کیونکہ ہم مکڑی کو دیکھ کر یہ ہرگز نہیں جان سکتے کہ یہ ہمارے لئے کتنی خطرناک ہے اس لئے مکڑی کے کاٹے کو نظر انداز نہ کریں۔
اکثر ہمارے اردگرد درختوں اور ویرانے میں زہریلی مکڑیاں بھی موجود ہوتی ہیں جن کے کاٹ لینے سے نہ صرف جلد پر شدید الرجی ہوتی ہے بلکہ یہ اتنی خطرناک ہوتی ہیں کہ موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔
دیگر ممالک میں مکڑی کاٹے تو کیا ہوتا ہے؟
برازیل اور اس جیسے دیگر کئی ممالک میں ایسی خطرناک مکڑیاں پائی جاتی ہیں جن کے ایک مرتبہ کاٹ لینے سے ہی موت واقع ہوجاتی ہے لیکن اکثر اس قسم کی مکڑیاں ہمارے ملک کے جنگلات میں ہی پائی جاتی ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79