117

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پانڈووں سٹریٹ اور شادمان کا دورہ ک نویں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور جلوس جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فلیڈ میں موجود ہیںیا

لاہور 18۔ اگست :… نویں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور جلوس جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران فلیڈ میں موجود ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے پانڈووں سٹریٹ اور شادمان کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے پانڈووں سٹریٹ اور شادمان میں جلوس کے راستوں اور ہونے والی مجالس کے انتظامات کو چیک کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی مجالس کے منتظمین سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھیں اور کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ کے حوالے سے نکلنے والے تمام جلوسوں کو ڈی سی کنٹرول روم سے مونیڑ کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہماری تمام ٹیمیں مسلسل جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں جلوسوں اور مجالس کو 650 سے زائد کیمروں کی مدد سے مونیڑنگ کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مجالس اور جلوسوں میں ایس او پیز کا لازمی خیال رکھیں۔٭٭

لاہور 18۔ اگست :… ڈی سی آفس لاہور کنٹرول روم میں مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے نویں محرم کے حوالے سے نکلنے والے جلوس کی مانیٹرنگ کو ڈی سی نے کنٹرول روم سے از خود چیک کیا۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈی سی کنٹرول روم میں تمام محکموں کے نمائندے بھی موجود ہیں، ضرورت پڑنے پر اپنی اپنی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسا شخص نظر آئے جو آپ کو مشکوک لگے فوراً ہمیں اطلاع کریں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ تمام سکیورٹی فورسز جس میں ہماری پولیس،رینجرز اور سول ڈیفنس شامل ہیں سب اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کسی قسم کی کوئی غلطی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ہماری ٹیمیں کنٹرول روم میں بیٹھ کر چھوٹی سے چھوٹی چیز کو مانیٹر کر رہی ہیں اور مجالس اور جلوس کے راستے اور مقرر کردہ وقت وہی ہے جس کی اجازت دی گئی ہے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ہماری ٹیموں کو جہاں کوئی مشکوک شخص نظر آتا ہے وہ متعلقہ محکموں کو فوری اطلاع کر رہی ہیں اور کنٹرول روم سے جو بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اس کی فوٹیج ساتھ ساتھ محفوظ ہوتی جا رہی ہے تاکہ بعد میں بھی ضرورت پرنے پر چیک کیا جا سکے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہریوں سے اپیل ہے کہ ایس او پیز کا لازمی خیال رکھیں اور جہاں بھی کوئی مشکوک شخص نظر آئیں تو فوراً ہمیں اطلاع کریں۔٭٭

لاہور 18۔ اگست :… نویں محرم الحرام کے سلسلے میں برآمد ہونے والے جلوس اور مجالس کی چیکنگ کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران بھی متحرک ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے امام بارگاہ حسینیہ کا دورہ کیا اور جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا۔ والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے امام بارگاہ اور جلوس روٹ پر تمام تر ضروری انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں۔جلوس روٹس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلوس روٹ پر تمام تر انتظامات تسلی بخش تھے۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا ہے۔٭٭
لاہور 18۔ اگست :… ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے رات گئے تک کارروائی کی اور قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کو چھڑوا لیا۔ قبضہ مافیا گروپ نے سرکار کی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا۔ مجموعی طور پر 04 کنال 10 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا ، زمین کی کل مالیت 25 ملین بنتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خسرہ نمبر 995 الفاح ٹیکنالوجی فیکٹری کی باؤنڈری وال اور شیڈز کو مسمار کر کے 01 کنال 11 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا اور خسرہ نمبر 1038 ایک حویلی کو مسمار کر کے 12 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا اور خسرہ نمبر 52 کاشتکاری زمین 01 کنال 01 مرلہ کو واگزار کروایا گیا۔ خسرہ نمبر 228 کاشتکاری زمین 01 کنال 06 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا گیا۔ کارروائیاں موضع واگڑیاں میں کی گئیں۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ایم سی ایل اور پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی زمین پر ناجائز قابضین کے حوالے سے کاروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری زمین کو واگزار کروانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی زمین پر ہرگز کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی خصوصی ہدایت پر سرکار کی زمین کو واگزار کروانے کیلئے آپریشن کیا گیا۔٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں