پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے کوچز کا اعلان دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز میں 42 ٹیموں کے کوچز کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے مطابق سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سنٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ مقرر کر دیئے گئے ہیں، سابق پاکستانی انٹرنشنل کرکٹر اکرم رضا اور ہمایوں فرحت کو سنٹرل پنجاب کے سیکنڈ الیون سے فرسٹ الیون میں بطور اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچز کے طور پر ترقی دی گئی ہے اور شاہد انور کو سدرن پنجاب فرسٹ الیون کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے بتایا ہے کہ اعزاز چیمہ اور عرفان فاضل سدرن پنجاب میں اسسٹنٹ اور فیلڈنگ کوچ کے طور پر شامل ہونگے، عبدالرحمن سدرن پنجاب کوچنگ سٹاف کی سربراہی کے بعد خیبر پختونخواہ کی ٹیم کی کوچنگ کریں گے اُن کے ساتھ تجربہ کار کوچ رفعت اللہ مہمند اور محمد صدیق معاون اور فیلڈنگ کوچ کے طور پر شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے بتایا ہے کہ پاکستان کے سابق بیٹسمین باسط علی اور فیصل اقبال سندھ اور بلوچستان فرسٹ الیون ٹیموں کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنے کام کو جاری رکھیں گے، سندھ میں محمد مسرور نے اقبال امام کی جگہ اسسٹنٹ کوچ اور حنیف ملک فرسٹ الیون ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے مزید بتایا ہے کہ ٹیم مینجرز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79