117

حریم شاہ کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ بالی ووڈ کے گانے میں ڈانس کر رہی ہیں۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ کے شاہ رخ خان کےگانے پر ڈانس مووز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔ایک ویڈیو میں انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ اس وقت انطالیہ میں ہی موجود ہیں اور یہاں کا موسم دلکش ہے۔

حریم شاہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کبھی بھی ترکی آئیں تو انطالیہ ضرور آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں