اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سعدالدین نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا دوسرا مرحلہ 23 اگست سے شروع ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سعدالدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گیارہویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 36 ہزار 833 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے، گیارہویں جماعت کے امتحانات 13ستمبر تک جاری رہیں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ گیارہویں جماعت کے امتحانات پہلے 7 اگست سے 3ستمبر تک لیے جانے تھے جو کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن اٹھائے جانے کے بعد نئے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا۔
پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھاکہ گیارہویں جماعت کے امتحانات میں صبح کی شفٹ میں 56 ہزار 678 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ میں 80 ہزار 155 امیدوار شرکت کریں گے۔ گیارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے صبح اور شام کی شفٹوں میں مجموعی طور پر 221 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، 113 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 108 امتحانی مراکز شام کی شفٹ میں قائم کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شفاف امتحانات کے لئے بھی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، نقل کی روک تھام کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، امتحانات میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور نقل کی روک تھام کیلئے کمشنر آفس کراچی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں دو مانیٹرنگ سیل بنائے گئے ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ امتحانی مراکز میں کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس، موبائل فون اور کسی بھی شکل میں نقل کا مواد لے جانا ممنوع اور قانوناً جرم ہے، خلاف ورزی کے مرتکب طلباء و طالبات کو تین سال تک امتحان دینے سے روکا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انٹربورڈ کی جانب سے امیدواروں کو دوران امتحانات تمام سہولیات بشمول ماسکس اور ہینڈ سینیٹائزرز کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا مزیدکہنا تھا کہ اساتذہ، طلباء اور والدین کسی بھی شکایت کی صورت میں کمشنر سیل میں موبائل نمبر 2992728-0300 اور انٹربورڈ آفس مانیٹرنگ سیل نمبر 99260217 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79