کابل آپریشن کی بحالی کے سلسلے میں پی آئی اے کی مزید 2 خصوصی پروازیں کابل روانہ ہو گئیں دونوں پروازوں کے ذریعے 390 مسافروں کو اسلام آباد پہنچایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پروازیں پاکستانی سفارت خانے کی درخواست پر اسلام آباد سے کابل روانہ ہوئیں، پروازوں کے ذریعے افغانستان میں پھنسےپاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کو پاکستان پہنچایا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں میں غیر ملکی سفارت کار،غیر ملکی صحافی اور ورلڈ بینک کے ملازمین بھی شامل ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن افغانستان نے افغان فضائی حدود میں طیارہ داخل ہونے پر ریڈیو پرعملے کو خوش آمدید کہا، کابل میں ڈی جی افغان سول ایسی ایشن، ائر پورٹ آفیشلز اور افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور خان نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک اور عملے کا استقبال کیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی ای او پی آئی نے ائیر پورٹ پر نئی حکومت بننے کے بعد پاکستانی سفیر منصور خان کے ہمراہ پی آئی اے کے انتظامی اور آپریشنل امور کے متعلق بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی ہدایات کے مطابق افغانستان کے دوسرے شہروں سے بھی پروازیں چلانےکا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79