پشاور میں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنرپشاور نے کہا کہ 31 اگست تک ہر کوئی ویکسین لگوائے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم بند کرنا شروع کریں گے۔
کمشنر پشاور نے کہا کہ 31اگست کے بعد ویکسینیشن نہ کرانےوالوں کی سم بند کردی جائیں گی۔
کمشنر پشاور نے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہےہیں ہفتہ سے گھرگھرموبائل ویکسینیشن سروس شروع کر رہےہیں عوام سے اپیل ہے وہ کورونا ویکسینیشن کروائیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79