تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں17361 نمونوں کی جانچ کی گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں9اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد6812 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مزید928مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد372727ہوچکی ہے ، اب تک5506131نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک 429268 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت49729مریض زیر علاج ہیں ، 48685 گھروں میں،39آئسولیشن سینٹرز میں اور1005 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 892 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 78 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے کے1152نئے کیسز میں سے497کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 198، ضلع وسطی 121،ضلع جنوبی 65، ملیر 51،ضلع غربی 36 اور کورنگی میں سے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79