وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ابھی جامع حکومت نہیں بن سکی۔
اپنےانٹر ویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی قبل از وقت ہے کہ طالبان کے بارے میں ایک حتمی رائے قائم کی جائے۔