116

کھیلوں کی ترقی میں پاکستان نیوی اپنا قومی کردار بخوبی انجام دے رہی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسمائیل نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی میں پاکستان نیوی اپنا قومی کردار بخوبی انجام دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تیسرا چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل مہمان خصوصی تھے، شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، افتتاحی میچ پاکستان نیوی اور پنجاب کے درمیان کھیلا گیا۔

پاکستان نیوی نے آسان مقابلے کے بعد پنجاب کو 3 گول سے شکست دے دی، مین آف دی میچ سفیان نے 2 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ محسن صابر نے ایک گول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں