125

چیلنجرز نے بلاسٹرز کو ہرا کر پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

چیلنجرز نے بلاسٹرز کو 68 رنز سے شکست دے کر پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے فائنل میں 211 رنز کے تعاقب میں بلاسٹرز کی پوری ٹیم 142 رنز پر ہمت ہارگئی، چیلنجرز کی کپتان جویریہ خان کو 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا۔

211 رنز کے تعاقب میں بلاسٹرز کی صرف تین بیٹرز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکیں، عمیمہ سہیل 38، گل فیروزہ 34 اور سدرہ نواز 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، دعا ماجد نے 29 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انوشہ ناصر، صباء نذیر اور ڈیانا بیگ نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں