نئی اسمبلی بلڈنگ میں ختم نبوتﷺ سے متعلق آیات قرآنی اور احادیث مبارکہ آویزاں کروانا چودھری پرویزالٰہی کی اسلام سے محبت کا ثبوت ہے: سعودی سفیر نواف سعید المالکی
پنجاب اسمبلی نے چھٹی جماعت تک ناظرہ، جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
پاکستانی ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان اور ورکرز سعودی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: سعودی سفیر، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، ایم این اے سالک حسین اور راسخ الٰہی بھی ملاقات میں موجود تھے
لاہور(29ستمبر2021) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، ایم این اے سالک حسین اور راسخ الٰہی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمارے رشتے کی بنیاد ”لاالٰہ اللہ محمد رسول اللہ“ ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا سعودی عرب نے ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمارا ساتھ دیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے سعودی سفیر کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے قرآن مجید ایکٹ پاس کر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی جماعت تک ناظرہ جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک ترجمہ کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دی ہے اور اس پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام گرامی کے ساتھ خاتم النبیین اور درود پاک لکھنا لازمی قرار دیا ہے۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے قرآن مجید اور خاتم النبین حضرت محمدﷺ کے حوالے سے چودھری پرویزالٰہی کے اقدامات کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی بلڈنگ میں ختم نبوتﷺ کے حوالے سے آیات قرآنی اور احادیث مبارکہ آویزاں کروانا چودھری پرویزالٰہی کی اسلام سے محبت کا ثبوت ہے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان اور ورکرز سعودی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کو نئی عمارت اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔#
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79