96

چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہوگیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق آرڈیننس مکمل ہوگیا ہے، شہباز شریف سے چیئرمین نیب کے متعلق مشاورت نہیں کریں گے، جو قانونی سقم ہے اس کو دور کرنے کے لیے آرڈیننس کل لے کر آئیں گے۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مردم شماری میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا، مردم شماری مکمل ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق قانون سازی مشترکہ اجلاس میں کی جائے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت بھی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں