انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ 15 اکتوبر کو چارٹر فلائٹ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوگا، اسپورٹس اسٹاف کے ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں قرنطینہ میں جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسپورٹس اسٹاف کا باضابطہ اعلان کرنا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی میں شریک کھلاڑی ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ایک سے دوسرے ببل میں منتقل ہوجائیں گے، نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ قومی اسکواڈ کے اسپورٹس اسٹاف میں شامل تمام ارکان 8 اکتوبر کو لاہور میں جمع ہوں گے اور لاہور کے مقامی ہوٹل میں سات روز کا قرنطینہ کریں گے۔