113

امام الحق نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بلوچستان ٹیم کو جوائن کر لیا

قومی کرکٹر امام الحق نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان کی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے مرحلے میں انجرڈ ہو گئے تھے تاہم اب وہ خود کو فٹ محسوس کر رہے اور انہوں نے دوبارہ سے ٹیم کی قیادت سنبھال لی ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں قذافی اسٹیڈیم میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں کل میچ کھلیں گی۔

ایونٹ میں بلوچستان نے 2 کامیابیوں کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں