112

عمر شریف کی میت جرمنی سے پاکستان روانہ، بیوہ بھی ساتھ ہیں

مشہور و معروف پاکستانی کامیڈین و اداکار عمر شریف کی میت جرمنی سے پاکستان روانہ کردی گئی ہے۔

جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز میں اداکار عمر شریف کی بیوہ زرین غزل بھی میت کے ساتھ پاکستان آرہی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئرویز کی شیڈول کی پرواز ٹی کے 1634 جرمنی کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 16 منٹ پر میونخ ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈول فلائٹ مقامی وقت کے مطابق شام 6:50 بجے استنبول پہنچے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئر کی دوسری پرواز ٹی کے 708 استنبول سے آج رات 10:30 بجے کراچی کیلئے روانہ ہوگی، اداکار عمر شریف کی میت کل صبح 06:45 بجے کراچی پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں