107

برطانوی نمائندہ خصوصی سائمن گاس کی افغان نائب وزرائے اعظم سے ملاقات

برطانوی نمائندہ خصوصی سائمن گاس نے کابل میں طالبان کے نائب وزرائے اعظم ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں افغانستان سے انخلا کے خواہشمند افراد کے لیے محفوظ راستوں کی فراہمی جاری رکھنے، افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بننے دینے، اقلیتوں، خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں افغانستان میں انسانی بحران کو حل کرنے میں برطانوی تعاون کے بارے میں بھی بات کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں