پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنا آئین سے انحراف ہے، حکومتی وزراء چیئرمین نیب کے معاملے پر خود ایک پیج پر نہیں ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ فواد چوہدری مشاورت نہ کرنے اور فروغ نسیم مشاورت کی بات کر رہے ہیں، کیا فواد چوہدری اور حکومت کنفیوز ہے یا قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔
حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیشن کے باوجود چیئرمین نیب کو برقرار رکھنے کیلئے ترمیمی آرڈیننس کا اجراء سمجھ سے بالا ہے، آرڈیننس سے ادارے اور اداروں کے سربراہ متنازع ہوتے جا رہے ہیں، جبکہ چیئرمین نیب پہلے سے متنازع ہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ شہباز شریف ملزم ہیں اس لیے مشاورت نہیں ہو گی۔
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ کیا آپ کے لیڈر عمران خان کی کابینہ میں چینی، آٹا، دوائی، پیٹرول چور نہیں بیٹھے؟ کیا حکومتی وزراء کے خلاف نیب میں کیس نہیں چل رہے؟
Notice: compact(): Undefined variable: limits in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: compact(): Undefined variable: groupby in /home/thainewsi/public_html/wp-includes/class-wp-comment-query.php on line 860
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73
Notice: Undefined variable: aria_req in /home/thainewsi/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79