75

ہوا میں رہتے ہوئے اپنی چارجنگ کرنے والا ڈرون تیار، لامحدود وقت تک اُڑے گا

ڈنمارک کے ماہرین نے ایک ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو پرواز کے دوران ہی اپنے آپ کو دوبارہ چارج کرسکے گا۔

ماہرین کے مطابق اس صورت میں یہ ڈرون طویل دورانیوں کے لیے فضا میں رہنے کے قابل ہوسکے گا۔

یہ ڈرون کسی بھی علاقے سے گزرنے والے پاورلائن سے اپنے آپ کو ری چارج کرسکتے ہیں، ایسی صورت میں یہ ڈرونز غیر معینہ مدت تک فضا میں رہ کر اپنے مشن مکمل کرسکیں گے۔

ایسے ہیلی کاپٹرز سب سے پہلے تو پاور لائنز کے معائنے ہی کے لیے استعمال ہوں گے۔ یہ معائنہ بھی کرسکیں گے اور ری چارجنگ بھی۔

ڈنمارک کے ماہرین اب ناموافق موسم میں آزمائش کی تیاری کر رہے ہیں ، ڈرونز کے لیے بیٹری لائف کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت یونیورسٹی آف سدرن ڈنمارک کے سائنس دانوں نے ممکن بنڈنمارک کے ایچ سی اے ایئر پورٹ پر 4.3 کلوگرام کے ایک ڈرون کا تجربہ کیا گیا، یہ ڈرون دو گھنٹے تک اڑتا رہا، اس نے پاور لائن کے معائنے کے دوران پانچ بار ری چارجنگ بھی کی۔ائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں